کراچی: بندرگاہ سے متصل کیماڑی آئل ڈپو میں لگنے والی آگ پر2 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابوپالیاگیاہے ، ہولناک آتشزدگی میں دو افراد جھلس کر بری طرح زخمی ہوگئے ۔ مالی نقصانات اور آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
کراچی بندرگاہ سے متصل کیماڑی آئل ڈپو میں لگنے والی آگ پر2 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابوپالیاگیا، ہولناک آتشزدگی میں دو افراد جھلس کر بری طرح زخمی ہوگئے ۔ مالی نقصانات اور آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔کے پی ٹی کے چیف فائر آفیسر جدون کے مطابق آج صبح 7 بجے کیماڑی آئل ڈپو کے 2 اسٹوریج ٹینکوں میں نامعلوم وجوہات سے آگ لگ گئی، جسے بجھانے کے لئے کے پی ٹی فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیاں موقع پر پہنچیں۔ بعداذاں مزید 3 فائر ٹینڈرز بھی آگ بجھانے میں مصروف رہے جبکہ ہنگامی صورتحال دیکھتے ہوئے کے ایم سی فائر بریگیڈ سے بھی کئی گاڑیاں موقع پر پہنچیں صبح 9 بجے تک کیماڑی آئل ڈپو کے2 اسٹوریج ٹینکوں میں لگی آگ پرقابو پالیا گیا۔ واقعہ میں دو افراد افتخار اور سید بہادر جھلس کر شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں دونوں کی حالت انتہائی نازک بتائی جاتی ہے۔