شراب پر پابندی کا فیصلہ، سندھ ہائیکورٹ کیس دوبارہ سنے: عدالت عظمیٰ کا حکم

12:15 PM, 23 Nov, 2016

اسلام آباد: عدالت عظمیٰ نے  شراب کی فروخت  پر پابندی کے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلے کے خلاف اپیلیں سماعت کے لیے منظور کرلی ہیں ۔اور  ہائیکورٹ کو کیس از سر نوسن کر جلد فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

کیس کی سماعت جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی ٘میں 3رکنی بینچ نے کی، درخواست گزاروں کے وکیل نے کہاکہ آرٹیکل 17 اور 18 پالیسی معاملہ ہے۔ ہندو اقلیتی رہنما رمیش کمار نے عدالت سے کہا کہ ہمارے ہندو مذہب میں شراب پینا منع ہے، غیر مسلم کیلئے شراب نوشی کی اجازت دینے کا تاثر غلط ہے۔

جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ شراب کی فروخت کے جائز اور نا جائز ہونے کا فیصلہ نہیں کررہے، یہ تاثر نہ لیا جائے کہ سپریم کورٹ نے شراب فروشی کی اجازت دے دی، عبوری آرڈر میں حتمی فیصلہ نہیں کیا جاسکتا۔

مزیدخبریں