بر لن: جرمنی میں پائلٹ یونین نے دو روزہ ہڑتال شروع کر دی ۔ جرمن فضائی کمپنی کا بدھ اور جمعرات کو سیکڑوں پروازیں منسوخ کرنے کااعلان کر دیا ہے ،جرمن فضائی کمپنی لفتھنزا کے بیان کے مطابق بد ھ کے روز 8 سو 76 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ آ ج جمعرات کو بھی طیارے گراونڈ رہیں گے جس سے ایک لاکھ سے زائد مسافر متاثر ہونگے۔
منسوخ کی جانے والی پروازوں میں 51 بین البراعظمی پروازیں بھی شامل ہیں۔یہ فیصلہ پائلٹ یونین کی جانب سےہڑتال کےاعلان کےباعث کیاگیا ہے، لفتھنزا اورپائلٹس کی تنظیم کے درمیان تنخواہوں اوردیگرمراعات میں اضافے کےلیے مذاکرات رواں ماہ ناکام ہوگئے تھے جس کے بعد پائلٹس نے 48 گھنٹے کی ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔