روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان

09:54 PM, 23 May, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیاگیا۔ پنجاب حکومت نے صوبے میں روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا ہے۔


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے روٹی کی نئی قیمتوں کے حوالے سے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اعلامیہ جاری کیا جس میں بتایا گیا ہے کہ مختلف شہروں میں 100 گرام  سادہ روٹی کی قیمت 12 سے 14 روپے مقرر کی گئی ہے۔


نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق کل  سے ہوگا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے لکھا کہ  روٹی کی قیمت میں مزید کمی کردی گئی ہے۔

ان کامزید کہنا تھا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کے غلط فیصلوں کی وجہ سے غریب کی پہنچ سے روٹی دور ہوگئی تھی۔

مزیدخبریں