زرمبادلہ کے  ذخائر میں  اضافہ

08:33 PM, 23 May, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی: زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا ہے۔ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 17مئی 2024 کو 14 ارب 58 کروڑ 54 لاکھ ڈالر رہے۔

 سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 17مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں اسٹیٹ بینک ذخائر میں 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مرکزی بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب 15 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 5 ارب 42 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تھے۔ 

مزیدخبریں