معیشت کیلئے اچھی خبر،ابوظہبی نے پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ کر لیا

07:49 PM, 23 May, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : معیشت کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ  ابوظہبی نے پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ کر لیا ہے۔ 

وزیراعظم  شہباز شریف   کی دورہ یو اے ای میں اہم ملاقاتیں ہوئی ہیں ۔ اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے وزیراعظم شہباز شریف سے وعدہ کیا ہے۔ 

اس اہم  ملاقات میں  پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین مختلف شعبوں بالخصوص تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین باہمی دلچسپی اور علاقائی امور پر بھی گفتگو ہوئی۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ایک روز کے دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچے ہیں۔اماراتی نائب صدر، نائب وزیراعظم اور صدارتی عدالت کے چیئرمین نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔
نائب وزیرِاعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ ہیں۔

مزیدخبریں