سرکاری افسران کی دہری شہریت پر ممانعت کا ترمیمی بل قومی اسمبلی میں جمع

05:45 PM, 23 May, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :سرکاری افسران کی دہری شہریت پر ممانعت کا ترمیمی بل قومی اسمبلی میں جمع کرادیاگیا ہے۔ 

سول سرونٹس ایکٹ میں ترمیم کا بل جے یو آئی (ف) کے رکن اسمبلی نور عالم خان نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کروایا تھا۔ ترمیمی بل کے متن میں تحریر ہے کہ دہری شہریت یا سٹیزن شپ رکھنے والا سول سرونٹ تقرری کا حق دار نہیں ہوگا۔


اس میں کہا گیا کہ سرکاری ملازمین کی دہری شہریت دیکھنے میں آئی ہے، ایسے ملازمین اپنا ملکی مفاد داؤ پر لگا دیتے ہیں۔

ترمیم بل کے متن میں تحریر ہے کہ ایسے سرکاری ملازمین احستاب سے بچنے کے لیے ریٹائرمنٹ کے بعد ملک چھوڑ دیتے ہیں۔

بل میں کہا گیا تھا کہ توہین عدالت آرڈیننس آئین سے مطابقت نہیں رکھتا، آرڈیننس مطلوبہ مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا لہٰذا متبادل قانون سازی تک توہین عدالت کا قانون منسوخ کیا جائے۔اس کے علاوہ دُہری شہریت والے شخص کی بطور جج تعیناتی پر پابندی کے بل میں آئین کے آرٹیکل 177، 193 اور 208 میں ترامیم تجویز کی گئی تھیں۔

مزیدخبریں