گلگلت: محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان کے رہائشیوں کو درجہ حرارت بڑھنے کے باعث رواں ہفتے گلیشیر پگلنے سے ممکنہ سیلاب کے خطرے سے خبردار کردیا۔
محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان کے رہائشیوں کو اس ہفتے ممکنہ گلیشیئل لیک آؤٹ برسٹ فلڈ (گلوف) کے واقعات اور سیلاب کے خطرے سے خبردار کردیا۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیر کو مقامی حکام کو متنبہ کیا کہ GB اور خیبر پختونخواہ میں 21 اور 27 مئی کے درمیان دن کے وقت درجہ حرارت چار سے چھ ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے، جو معمول سے زیادہ ہے۔
محکمہ موسمیات نے خطے میں رواں ہفتے ممکنہ گلیشیل لیک آؤٹ برسٹ فلڈ (گلوف) کے واقعات اور سیلاب سے خبردار کیا ہے۔ اس دورانیہ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ طوفان بھی متوقع ہے۔
گلوف اور فلڈ سیلاب سے گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے ضلع چترال کے برف سے ڈھکے ہوئے اور برفانی علاقے متاثر ہونے کا امکان ہے۔مقامی حکام نے گلیشیئرز کے قریب رہنے والے لوگوں کو خبر دار کیا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، سیاحوں کو بھی بارش کے دوران محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
الرٹ کی روشنی میں گلگت کے ڈپٹی کمشنر امیر اعظم حمزہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ شدید موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور بل بورڈز، بجلی کے تاروں اور درختوں کے نیچے کھڑے نہ ہوں۔
ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گلیشیئرز کے قریب رہنے والے لوگ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، اس کے علاوہ سیاحوں کو بھی بارش کے دوران محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 2022 میں گلگت بلتستان کے اضلاع ہنزہ، نگر، غذر، استور، اسکردو اور گلگت کے کئی دیہاتوں کو سیلاب اور گلیشیر لگلنے کی وجہ سے بننے والے سیلاب اور دیگر واقعات نے متاثر کیا تھا۔