آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال حکومت پاکستان کے قرضوں میں اضافے کاخدشہ ظاہر کردیا

11:27 AM, 23 May, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف  کے درمیان مذاکرات میں قرضوں کے فریم ورک پر بات چیت ہوئی۔ آئی ایم ایف کے مطابق وفاقی بجٹ  25-2024 میں پاکستان کےقرضوں میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ 


 ذرائع کے مطابق  آئی ایم ایف نے بھی آئندہ مالی سال حکومت پاکستان کے قرضوں میں اضافے کاخدشہ ظاہر کردیا،آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ نئےمالی سال حکومتی قرضوں میں10ہزار 433ارب روپےاضافےکا امکان ہے۔


حکومتی قرض آئندہ مالی سال87ہزار346ارب روپےپر پہنچنےکا امکان ہے، آئندہ مالی سال حکومت کےمقامی قرض میں7 ہزار636 ارب روپے اضافے کا امکان ہے،  ایک سال میں حکومت کےغیر ملکی قرض میں 2 ہزار797 ارب روپے اضافے کا امکان ہے۔


آئندہ مالی سال پاکستان کامقامی قرضہ بڑھ کر53 ہزار878 ارب روپے ہوسکتا ہے، ایک سال میں حکومت کاغیر ملکی قرضہ بڑھ کر33 ہزار648 ارب روپے پرپہنچ سکتا ہے، رواں مالی سال حکومت کے قرضے 76ہزار913 ارب روپے پرپہنچنے کا امکان ہے۔


مالی سال کے اختتام تک حکومت کا مقامی قرضہ46 ہزار242 ارب روپے رہنےکا امکان ہے ، حکومت کاغیر ملکی قرضہ مالی سال کے اختتام تک30 ہزار671 ارب روپےرہنےکا امکان ہے۔

مزیدخبریں