وزیراعظم شہباز شریف 4سے 7 جون تک چین کا دورہ کریں گے

10:58 AM, 23 May, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف 4سے 7 جون تک غیر معمولی چین کا دورہ کریں گے۔


ذرائع  کے مطابق وزیراعظم صدر شی جن پنگ سمیت چینی حکمرانوں سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم کے دورہ چین کے دوران سی پیک  کے اہم ایم ایل ون ریلوے منصوبہ کو حتمی شکل دی جائے گی، معاہدے پر دستخط کا  بھی امکان ہے۔ 

 
ذرائع  کا کہنا ہے کہ وزیراعظم 15 ارب ڈالر قرض 5 سال کے لئے موخر کرنے کی درخواست کرینگے جبکہ آئی پی پیز کو ادائیگی موخر کرنے کی درخواست بھی کی جائے گی۔


ذرائع  کا مزید کہنا ہے کہ جدید ترین طیارہ G,20 کی خریداری بارے بات کی جائے گی۔ نوازشریف کے دور  میں G/20 طیارہ  کی خریداری پر ابتدائی بات ہوئی تھی۔وزیراعظم دورے کے دوران اسے معاہدے کی شکل دینے کی کوشش کریں گے۔


وفاقی وزراء اسحاق ڈار،  احسن اقبال، عطا تارڑ اور محسن نقوی  وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔وزیراعظم شہباز شریف چینی صدر کو دورہ پاکستان کی باقاعدہ دعوت دیں گے۔

مزیدخبریں