اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اعلی عدلیہ کے کے جج صاحبان کی تاجپوشی نہیں ہوئی کہ وہ بادشاہوں کی طرح سائلوں سے سلوک کریں اور اپنی مرضی اور مزاج کےمطابق اپنے طور طریقے اپنا لیں۔
انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ اوپر بیان کیے گئے الفاظ آنریبل جج اعجاز افضل کے فیصلے سے لیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ آپ ہی اپنی اداؤں پہ ذرا غور کریں ہم اگر عرض کریں گے تو شکایت ہو گی ۔
Quote”اعلی عدلیہ کے کے جج صاحبان کی تاجپوشی نہیں ھوئ کے وہ بادشاہوں کی طرح سائلوں سے سلوک کریں اور اپنی مرضی اور مزاج کےمطابق اپنے طور طریقے اپنا لیں “ unquote
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) May 23, 2024
فیصلہ آنریبل جج اعجاز افضل صاحب نے لکھا۔
”آپ ہی اپنی اداؤں پہ ذرا غور کریں
ہم اگر عرض کریں گے تو شکایت ہو گی"
2014… pic.twitter.com/ZyzHuI0LdC
ایک دوسرے ٹویٹ میں خواجہ آصف نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ٹیکس نہ دینے والوں کی سم بند کرنا ایسے ہی ہے جیسے کینسر کا علاج پینا ڈول سے کیا جائے۔ ٹیکس چوروں کے خلاف اعلان جنگ کیا جائے۔