لاہور:پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کاکہنا ہےکہ آخری سانس تک مزاحمت کروں گا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان نے ٹویٹ کیاکہ پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی بھی کارکنوں اور حامیوں کی طرح ضمانت ملنے کے بعد دوبارہ گرفتار ہو گئے ہیں۔
سابق وزیراعظم نے ٹویٹ میں مزید کہا اب ہم پر جنگل کے قانون کی حکمرانی ہے۔ ملک میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا قانون ہے جبکہ راستے میں صرف ایک چیز کھڑی ہے جو ہماری عدلیہ ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کے ساتھ آئین کی ڈھٹائی سے خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ پی ٹی آئی کو کچلنے کے لیے پولیس کا استعمال کیا جا رہا ہے، ہمارے رہنما پارٹی چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بنیادی حقوق کو کھلے عام پامال کیا جا رہا ہے۔ میڈیا پر سینسر شپ ہے، عدالتی احکامات کے باوجود عمران ریاض کو عدالت میں پیش نہیں کیا جا رہا۔ اس کے علاوہ، ہمارے کارکنوں کو اس سخت ترین گرمی میں چھوٹی جیلوں میں رکھا گیا ہے جبکہ دوسروں کو حراستی تشدد کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس یزیدیت کو تسلیم کرنے کا مطلب ہماری قوم کی موت ہے اس لیے آخری سانس تک مزاحمت کروں گا۔