جلائوگھیرائو کیس ، خدیجہ شاہ گرفتار

09:18 PM, 23 May, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور:جناح ہائوس میں جلائوگھیرائو کیس میں خدیجہ شاہ کو گرفتارکرلیاگیا ہے ۔ جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراو کیس میں مطلوب معروف فیشن ڈیزائنر و پاکستان تحریک انصاف کی سپورٹر خدیجہ شاہ کوگرفتارکرلیاگیاہے۔ 


گزشتہ دنوں فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کی آڈیو سامنے آئی تھی جس میں انہوں نے خود کو پولیس کے حوالے کرنے کا کہا تھا مگر پولیس کو گرفتاری دینے کے بجائے وہ گھر سے فرار ہوگئیں تھیں۔ پولیس کے مطابق جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں مطلوب  خدیجہ شاہ کوگرفتارکرلیاگیا ہے۔

سوشل میڈیا جاری کیے گئے بیان میں پی ٹی آئی کی خدیجہ شاہ نے اعتراف کیا تھا کہ وہ کور کمانڈر ہائوس پر حملے کے وقت وہاں موجود تھی۔ انہوں نے مزید کہاتھا کہ حملے کی ویڈیوزسوشل میڈیا پر شیئرکی، تاہم کسی کو آگ لگانے، توڑ پھوڑ کرنے پر نہیں اکسایا۔

مزیدخبریں