پی ٹی آئی رہنما رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

پی ٹی آئی رہنما رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی  اور مسرت جمشید چیمہ کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیاگیا ہے ۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی  کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کیاگیا ہے ۔ ان کو اڈیالہ  جیل کے باہر سے گرفتار کیاگیاہے ۔شاہ محمود قریشی کو پنجاب پولیس نے دوبارہ گرفتار کیا ہے۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ نے  پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم دیاتھا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما  شاہ محمود قریشی کے وکلا نے بیان حلفی جمع کروا دیا تھا ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے شاہ محمود قریشی کی رہائی بیان حلفی سے مشروط کی تھی۔

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی گرفتاری تھری ایم پی او کے تحت عمل میں لائی گئی تھی ۔ تاہم بیان حلفی نہ جمع کرنے کی وجہ سے ان کی رہائی کا معاملہ  لٹکا ہوا تھا ۔

پی ٹی آئی رہنما  مسرت جمشید چیمہ بھی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلی گئی ہیں۔ مسرت جمشید چیمہ کو  ڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کیاگیا ہے ۔تحریک انصاف کی رہنما کو   بھی پنجاب پولیس نے دوبارہ گرفتارکیا ہے ۔مسرت جمشید چیمہ کے شوہر جمشید چیمہ کو بھی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیاگیا۔ ان کی مسرت جمشید سے ملاقات بھی نہیں کرائی گئی۔ ان کوبھی پنجاب پولیس نے گرفتار کیا ہے۔

مصنف کے بارے میں