25 مئی کو ملک بھر میں عام تعطیل نہیں ہوگی

06:39 PM, 23 May, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے یوم تکریم شہدا کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان نہیں کیا گیا۔ 

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ 25 یوم تکریم کے موقع پر عام تعطیل نہیں ہوگی اس حوالے سے ابھی کوئی نوٹیکفیشن جاری نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ نجی ٹی وی جیو نیوز اور جی این این نے خبر دی تھی کہ کابینہ ڈویژن نے وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد 25 مئی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ 

مزیدخبریں