ڈالر مہنگا نہیں بلکہ مزید مہنگا ہوگیا

05:39 PM, 23 May, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور:امریکی کرنسی ڈالر مہنگا ہی نہیں بلکہ مزید مہنگا ہوگیاہے ۔ ملک میں ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوگیا ۔ انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 15 پیسے پر بند ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 59 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں گذشتہ روز ڈالر 286 روپے 56 پیسے پر بند ہوا تھا۔ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 3 روپے اضافے سے 308 روپے ہوگیا ہے۔

مزیدخبریں