فیاض الحسن چوہان نے بھی مشکل وقت میں عمران خان کا ساتھ چھوڑ دیا

05:28 PM, 23 May, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ شیریں مزاری، عامر کیانی ، فیاض کموکا، چودھری وجاہت ، سعید الحسن اور دیگر رہنماؤں کی طرف سے پارٹی چھوڑنے کے بعد فیاض الحسن چوہان اور جلیل شرقپوری نے بھی پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق سانحہ 9 مئی کے بعد پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی طرف سے پارٹی چھوڑنے کا سلسلہ جاری ہے۔ سابق وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بھی مشکل وقت میں عمران خان کو تنہا چھوڑ دیا ہے۔

مسلم لیگ ن سے پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے جلیل شرقپوری نے بھی پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔ 

مزیدخبریں