خدیجہ شاہ کی مدد نہیں کی، سانحہ 9 مئی میں ملوث تمام ملزموں کو سخت سزا دی جائے: عون چودھری 

05:12 PM, 23 May, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : وزیر اعظم کے مشیر اور جہانگیر ترین گروپ کے رہنما عون چودھری نے کہا ہے کہ ہمارا موقف واضح ہے کہ سانحہ 9 مئی میں ملوث تمام ملزموں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔ 

انہوں ںے اپنے بیان میں کہا کہ خدیجہ شاہ کو بچانے کے لیے کسی قسم کی کوئی کوشش نہیں کی۔ اس حوالے سے شائع ہونے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ میں نے خدیجہ شاہ کو بچانے کے لیے کسی شخص سے رابطہ نہیں کیا۔ جلاؤ گھیراؤ میں ملوث تمام ملزموں کو سزا ملنی چاہیے کسی سے رعایت نہیں ہونی چاہیے۔ 

مزیدخبریں