فوج مخالف بیانیے سے اتفاق نہ کرنے پرعمران خان پرویز الہٰی سے ناراض، سابق وزیر اعلیٰ جلد پارٹی چھوڑ سکتے ہیں: سینئر رہنما پی ٹی آئی 

01:12 PM, 23 May, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الہی پچھلے کچھ عرصے سے منظر عام سے غائب  ہیں جس کی وجہ سے ان کے پارٹی چھوڑنے کے حوالے سے بہت قیاس آرئیاں  چل رہی ہیں۔

نیو ز ویب سائٹ ’’وی نیوز‘‘ کو پی ٹی آئی کے ایک رہنما نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ پرویز الہی نے پچھلے 48 گھنٹے میں 4 مرتبہ عمران خان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی  مگر ان کا عمران خان سے رابطہ نہیں ہو سکا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پرویز الہی سے ناراض ہیں۔ ناراضی کی وجہ پوچھنے پر رہنما نے بتایا کہ ناراضی کی بڑی وجہ پرویز الہی عمران خان کی اسٹیبلشمنٹ مخالف بیانئے سے اتفاق نہیں کرتے۔ عمران خان جیل بھرو تحریک کے حوالے سے بھی پرویز الہی سے ناراض ہیں۔

 پی ٹی آئی رہنما نے بتایا کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہی پارٹی چھوڑ سکتے ہیں، وہ 9مئی کے بعد والا دباؤ برداشت نہیں کر سکتے۔ پرویز الہی اب بھی ڈیل کے چکر میں ہیں کہ کسی طرح ڈیل ہو جائے تو تحریک انصاف کی صدارت سے استعفی دے دوں اگر ڈیل نہ بنی تو وہ خاموش رہیں گے۔ کافی امید ہے کہ وہ جلد دوبارہ ق لیگ جوائن کر لیں گے۔

9 مئی کے واقعات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما آئے روز پریس کانفرنسز کر کے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر رہے ہیں۔ کوئی9 مئی کے واقعات کو بنیاد بنا کر پارٹی سے علیحدگی اختیار کر رہا ہے تو کوئی ٹکٹ نہ ملنے کا غصہ پارٹی چھوڑ کر نکال رہا ہے۔ 

مزیدخبریں