فوج مخالف پارٹی کے ساتھ نہیں رہ سکتے : جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کا عمران خان کو چھوڑ نے کا فیصلہ

11:29 AM, 23 May, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : تحریک انصاف کواب تک کا سب سے بڑا دھچکا لگا ہے۔  سینئر رہنما جمشید چیمہ اور مسرت جمشید رہائی کے بعد پی ٹی آئی چھوڑنے کیلئے تیار ہیں۔ بیٹے نے والدین کی پارٹی چھوڑنے کی تصدیق کردی ۔۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماؤں جمشید چیمہ اور ان کی اہلیہ مسرت جمشید چیمہ کے وکیل ملک ریاض نے بتایا کہ دونوں رہنما پی ٹی آئی چھوڑ رہے ہیں اور رہائی کے بعد باضابطہ اعلان کر دیں گے۔

واضح رہے کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد تحریک انصاف کے 15 سے زائد رہنماؤں نے پارٹی سے اپنی راہیں جدا کرلی ہیں۔

مزیدخبریں