مریم نواز نے عمران خان کے بیان پر ہنسی کا ایمو جی شیئر کر دیا 

11:48 PM, 23 May, 2022

لاہور:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی طرف سے امریکی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے مریم نواز نے نہ صرف ایک ہنسی کا ایمو جی شیئر بلکہ طنزیہ انداز میں ساتھ یہ بھی کہا کہ اب یہ امریکی حکومت سے استعفیٰ مانگے گا اور پھر وائٹ ہائوس کے سامنے دھرنا دیگا ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خا ن نے اپنے خلاف ہونے والی سازش اور مداخلت پر ردعمل دیتے ہوئے امریکی ٹی وی پر کہا کہ امریکی نائب وزیر خارجہ کو پاکستان کیخلاف ایسا اقدام کرنے پر مستعفی ہو جا نا چاہے ۔

عمران خان کے اس مطالبے پر ردعمل دیتے ہوئے مریم نواز نے ایک ہنسی کا ایمو جی شیئر کیا اور ساتھ کہا کہ اب یہ شخص پاکستان کی طرح امریکی وزیر سے استعفیٰ مانگے گا اور پھر وائٹ ہائوس کے سامنے دھرنا دے گا ۔

مزیدخبریں