بائیڈن نے مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا: عمران خان کا پھر شکوہ 

بائیڈن نے مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا: عمران خان کا پھر شکوہ 
سورس: File

پشاور : سابق وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر شکوہ کیا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا ۔ انہوں نے تحریک عدم اعتماد سے ہٹانےکی مبینہ بات کرنے والے نائب امریکی وزیر خارجہ ڈونلڈ لوکو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا۔

 امریکی ٹی وی سی این این کو انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ امریکی نائب وزیرخارجہ نے7 مارچ کو پاکستانی سفیر سے بات کی۔ کہا ہماری حکومت کو عدم اعتماد سے ہٹایا جائے، اس کو عہدے سے ہٹایا جانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد سے پہلے اسلام آباد میں امریکی سفارت خانہ میری پارٹی کے بیک بینچر سے رابطےمیں تھا، امریکی نائب وزیرخارجہ کی بات پاکستان کے معاملات میں کھلی دخل اندازی تھی۔ 

عمران خان کا کہنا تھا کہ غیر مقبول حکومت آتی ہے تو لوگوں کا غصہ امریکا کی طرف جاتا ہے، ٹرمپ انتظامیہ سے میرے اچھے تعلقات تھے، بائیڈن کے آتے ہی اور افغان انخلا کے باعث امریکی انتظامیہ نے ان سے رابطہ نہیں کیا۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ بھارت جب روس سے تیل لیتا ہے تو امریکا کو کوئی مسئلہ نہیں ہوتا، میں نے ایسا کرنےکی کوشش کی تومجھ پرامریکا مخالف ہونے کا الزام لگا، میرا دورہ روس یوکرین جنگ سے بہت پہلے طے تھا، ہماری فوج کو اسپیئر  پارٹس چاہیے تھے، تیل پائپ لائن پر بات کرنا تھی۔

عمران خان نےمزیدکہا کہ وہ اگلے انتخابات میں حصہ لیں گے اور ان کی جماعت ملک کی سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھرے گی۔

مصنف کے بارے میں