شمالی وزیر ستان کے علاقے میر علی میں ملٹری پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ 

10:26 PM, 23 May, 2022

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں ملٹر ی پوسٹ پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے 20 سالہ سپاہی ظہور خان اور 23 سالہ سپاہی رحیم گل شہید ہو گئے ۔

آئی آیس پی آر کے مطابق شمالی وزیر ستان میں ملٹری پوسٹ پر دہشتگردوں اور فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہو ا جس میں سکیورٹی فورسز کے دوجوان شہید ہوگئے ،سکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دہشتگردوں کا بھاری نقصان اُٹھانا پڑا ۔

سکیورٹی فورسز کے مطابق فائرنگ کے بعد علاقے کا سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ،علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کی تلاش کیلئے آپریشن تیز کر دئیے ہیں ۔

مزیدخبریں