شہباز ،زرداری اور اتحادیوں کی اہم ملاقات میں لانگ مارچ سے متعلق اہم فیصلہ ہو گیا 

09:57 PM, 23 May, 2022

اسلام آباد:لانگ مارچ سے قبل حکومتی اتحادیوں کا اہم اجلاس اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا جس میں وزیر اعظم شہباز شریف ،زرداری سمیت دیگر اتحادی جماعتوں کے سربراہ بھی موجود ہونگے تاہم اطلاعات ہیں کہ مولانا فضل الرحمن اجلاس میں شرکت نہیں کرینگے ۔

لانگ مارچ سے قبل حکومتی بڑوں کے اہم اجلاس میں فیصلہ ہو گیا کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو فری ہینڈ دیا جائیگا ،حکومتی اتحادی جماعتوں نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور سخت معاشی فیصلے ہونگے ،حکومت کیساتھ اتحادی بھی ان کا بوجھ اُٹھائیں گے ۔

حکومتی بڑوں نے فیصلہ کیا کہ انتخابی اور نیب اصلاحات کئے بغیر انتخابات میں نہیں جائینگے ۔

مزیدخبریں