اسلام آباد:پرامن حقیقی مارچ کیخلاف طاقت اور تشدد کے استعمال کی حکومتی دھمکیوں کیخلاف تحریک انصاف کی درخواست سماعت کیلئے مقر ر کر لی گئی ،اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کل سماعت کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف نے آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ میں باضابطہ درخواست دائر کی تھی ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ آئین پاکستان شہریوں کو پرامن اجتماع کا حق دیتا ہے، شہریوں کو پرامن انداز میں احتجاج ریکارڈ کروانے کا حق بھی دستورِ پاکستان ہی دیتا ہے۔
درخواست میں وفاقی حکومت، آئی جی اسلام آباد ،کمشنر اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو فریق بنایا گیا تھا ،عدالت کی جانب سے درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے ،اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کل سماعت کریں گے۔