سرکاری حج سکیم پر اخراجات کیا ہونگے ؟آگئی خبر 

06:48 PM, 23 May, 2022

اسلام آباد:اس سال سرکاری حج سکیم کے تحت اخراجات کی سمری کابینہ کو بھجوا دی گئی جس کے مطابق قربانی سمیت نولاکھ جبکہ پرائیویٹ حج سکیم والوں نے بھی تیرہ سے سولہ لاکھ تک ڈالر کے ریٹ سے مشروط بکنگ شروع کر دی ۔

آئندہ حج پر سرکاری اسکیم کے حج اخراجات کیا ہوں گے؟وزارت مذہبی امور کی کابینہ کو منظوری کے لئے بھجوائی گئی حج پالیسی کی سمری نے وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کا دعوی غلط ثابت کردیا ،قربانی سمیت نولاکھ سرکاری حج اخراجات کی سمری بھیجی گئی ہے جبکہ وزیر مذہبی امور نے ساڑھے سات لاکھ تک حج اخراجات کرنے کا پشاور کے جلسے میں دعوی کیا تھا ۔

حج اخراجات نولاکھ ہی ہوئے تو یہ سال 2019کےمقابلے میں 4لاکھ 43ہزار مہنگا حج ہوگا، نجی حج سکیم والوں نے بھی تیرہ سے سولہ لاکھ تک ڈالر کے ریٹ سے مشروط بکنگ شروع کردی ہے ۔

مزیدخبریں