اسلام آباد : سابق وزیر اعظم نواز شریف نے حکومت کے مدت پوری کرنے کی توثیق کردی ہے۔ عمران خان کا کوئی غیرآئینی مطالبہ نہ مانا جائے۔ اس سے سختی سے نمٹا جائے۔
مسلم لیگ ن کا وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح مشاورتی اجلاس لاہور میں ہوا ۔ جس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ویڈیو لنک پر شرکت کی ۔اجلاس کے دوران نواز شریف نے حکومت مدت پوری کرنے کی توثیق کردی۔
انہوں نے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو ہدایت کی کہ عمران خان کا کوئی غیر آئینی مطالبہ قبول نہیں کیا جائے گا۔لانگ مارچ سے نمٹنے کی حکمت عملی تیار، اتحادیوں سے بھی شئیر کریں ۔بجٹ کی تیاری کریں ،عوام کو ریلیف دینے کیلئے پلان مرتب کریں۔ اجلاس میں حمزہ شہباز اور مریم نواز بھی شریک ہوئیں۔
اجلاس کے بعد گفتگو کرتے مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ حکومت اپنی آئینی مدت سے ایک دن بھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔یہ اس دن ہی فیصلہ ہو گیا تھا جب اقتدار سنبھالا تھا تحریک انصاف لانگ مارچ نہیں انتشار پھیلا رہی ہیں ۔قانون کی حکمرانی ہے ۔ ہم کسی سیاسی ورکر کو گرفتار نہیں کریں گے۔