لو جی ۔۔۔!ٹرپل ون بریگیڈ کی خبر بھی آگئی

06:30 PM, 23 May, 2022

اسلام آباد:حکومت نے پی ٹی آئی لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے ٹرپل ون برگیڈ طلب کر لی ،لانگ مار چ روکنے کیلئے دیگر صوبوں سے 11 ہزار کی نفری طلب کر لی ،آنسو گیس ،لاٹھیاں ،قیدی وینذ اور واٹر کینن گاڑیاں تیار کر لی گئیں ۔

تحریک انصاف کے لانگ مارچ  کے حوالے سے وزارت داخلہ میں اہم اجلاس ہوا ،ذرائع کے  مطابق اجلاس کےدوران ریڈ زون کی سکیورٹی ٹرپل ون برگیڈ کے حوالے  کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،اسلام آباد کے تمام داخلی راستے بند کئے جائیں گے،اسلام آباد کی مقامی قیادت کی گرفتاریاں کرنے کا بھی امکان ہے۔

لانگ مارچ کے شرکاء کے خلاف کریک ڈاون کیا جائے گا،اسلام آباد میں ایکٹیو ممبران کی فہرستیں تیار کرنے کا حکم دیدیا گیا،دیگر صوبوں سے 11 ہزار نفری طلب کر لی گئی،پنجاب،آزاد کشمیر،ایف سی اور رینجرز ڈیوٹی پر معمور ہو گی،اسلام آباد پولیس کی 5 ہزار نفری دھرنا ڈیوٹی پر ہو گی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پولیس کو 11 ہزار آنسو گیس کے شیل فراہم کر دئیے گئے ہیں،واٹر کینن اور لاٹھیاں بھی تیار کر لی گئیں،مختلف صوبوں سے 100 قیدی ویگنیں بھی بلائی گئی ہیں، تمام صوبوں کی نفری کو مکمل کمانڈ سسٹم سمیت طلب کیا گیا ہے، اسلام آباد انتظامیہ نے پولیس حکام کی مشاورت سے اپنی تجاویز وزارت داخلہ کو بھجوائیں تھیں۔

مزیدخبریں