لانگ مارچ سے قبل ہی رانا ثنا اللہ اِن ایکشن ،اہم اعلان کر دیا 

05:06 PM, 23 May, 2022

اسلام آباد:ایک طرف جہاں تحریک انصاف کے کارکن زورو شور سے اسلام آباد لانگ مارچ کی تیاریاں کر رہے ہیں وہیں دوسری طرف رانا ثنا اللہ نے دوٹوک اعلان کرتے ہوئے کہ اگر عمران نیازی نے جمہوریت کا گورکن بننے کی کوشش کی تو قانون نمٹے گا، شرافت کے دائرے سے جو نکلے گا، قانون اسے شرافت کے دائرے میں واپس لائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران نیازی کی زبان میں انتشار اور فساد ہے وہ پرامن نہیں رہ سکتا، معیشت تباہ کرنے والا مارچ کا اعلان کر کے یہ معاشی بحالی روکنے کیلئے نکل رہے ہیں،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 2014 میں 126 دن غنڈہ گردی کی گئی، پارلیمنٹ اور سرکاری عمارتوں پر حملے ہوئے، 2014 میں بھی عمران خان نے جھوٹ بولا، ان پر کسی کو اعتبار نہیں۔

دوسری طرف لانگ مارچ کو ناکام بنانے کیلئے اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کیا جا رہا ہے ،سری نگر ہائی وے پہنچنے کیلئے راستے میں رکاوٹیںحائل کی جا رہی ہیں تاکہ کم سے کم لوگ یہاں پہنچ سکیں ۔

واضح لانگ مارچ سے ایک روز قبل ہی رانا ثنا اللہ نے خواہش کا بھی اظہار کیا تھا کہ وہ  چاہتے ہیں عمران خان کی گرفتاری ہو ،انہوں نے کہا تھا کہ میر ی خواہش ہے کہ جس سیل میں مجھے رکھا گیا تھا اسی سیل میں عمران خان کو گرفتار کر کے رکھا جائے ،اگر عمران خان کو تین دن جیل میں رکھا جائے تو اس کی سیاست نکل آئے گی۔

مزیدخبریں