اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ہفتے کی چھٹی بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ کل کابینہ کے اجلاس میں چھٹی بحال کرنے کا اعلان کیا جائے گا۔
نیو نیوز کے مطابق چھٹی بحال کردی جائے گی اور 28 مئی ہفتے کو چھٹی ہوگی۔ کل وزیر اعظم کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم شہبازشریف نے حلف اٹھاتے ہی سرکاری اداروں میں ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر سرکاری ملازمین نے احتجاج کیا تھا۔