اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 25 منحرف ارکان کی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سپیکر پنجاب اسمبلی کے ریفرنس پر 25 منحرف ارکان کوڈی سیٹ کر کے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے 20 جنرل نشستوں پر منتخب ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کے نوٹیفکیشن میں بتایا کہ3 خواتین نشست اور 2 اقلیتی نشست کے ارکان کو ڈی سیٹ کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی سیٹ ہونے والوں میں صغیر احمد، ملک غلام رسول، سعید اکبر اجمل، عبدالعلیم خان، نذیر چوہان، محمد امین ذوالقرنین، ملک نعمان لنگڑیال، سلمان نعیم اور زوار وڑائچ شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نذیر احمد خان، فدا حسین، زہرہ بتول، محمد طاہر، عائشہ نواز، ساجدہ یوسف، ہارون عمران گل ، عظمیٰ کاردار، ملک اسد علی، اعجاز مسیح ، سبطین رضا، محسن عطا کھوسہ،خالد محمود، مہر محمد اسلم، فیصل حیات بھی ڈی سیٹ ہوگئے ہیں۔