اسلام آباد: پاکستان انفارمیشن کمیشن نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو نواز شریف کے دور میں دی جانے والی ایمنسٹی سکیم سے مستفید ہونے والوں سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان انفارمیشن کمیشن نے وکیل وحید شہزاد بٹ کی جانب سے چیئرمین ایف بی آر کے خلاف شکایت و اپیل دائر کی تھی جس پر فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کے دور میں دی جانے والی ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھانے والے لوگوں اور کمپنیوں سے متعلق احکامات جاری کئے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین ایف بی آر کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ تمام ایل ٹی یوز، آر ٹی اوز اور کارپوریٹ ٹیکس دفاتر سمیت دیگر فیلڈ فارمشنز سے 2013 میں دی جانے والی ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھانے والے لوگوں اور کمپنیوں کی مجموعی تعداد حاصل کرکے اس بارے میں شکایت کنندہ کو معلومات فراہم کی جائیں۔
پاکستان انفارمیشن کمیشن نے یہ بھی کہا ہے کہ ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے لوگوں اور کمپنیوں کے بارے شکایت کنندہ کی جانب سے مانگی گئی معلومات بھی فراہم کی جائیں۔
ایمنسٹی سکیم سے مستفید افراد کی معلومات پبلک کرنے کی ہدایت
11:08 AM, 23 May, 2022