اسلام آباد: وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری آج سے 26 مئی تک سوئٹزرلینڈ کا دورہ کریں گے جس دوران مختلف ملکوں کے وزرائے خارجہ سے ملاقات بھی ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ جا رہے ہیں اور وزیر مملکت خارجہ حنا ربانی کھر بھی ان کے ہمراہ ہوں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو وبائی امراض، خوراک اور توانائی کے تحفظ سے متعلق نقطہ نظر پیش کریں گے جبکہ مختلف ملکوں کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقات کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی حکومت قائم ہونے کے بعد بلاول بھٹو زرداری بطور وزیر خارجہ اب تک امریکہ اور چین کا دورہ کر چکے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری آج سے 26 مئی تک سوئٹزرلینڈ کا دورہ کریں گے
10:57 AM, 23 May, 2022