لاہور میں برطانوی نژاد مائرہ قتل کیس میں بڑی پیش رفت

08:27 PM, 23 May, 2021

لاہور،ڈیفنس میں برطانوی نژاد مائرہ قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔ 

ذرائع کے مطابق ملزم ظاہر جدون اپنے بھائی اورکزن کےساتھ پولیس کے سامنے شامل تفتیش ہونے کے لیے خود پیش ہوا جس پر پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔

 ظاہر جدون لاہور میں برطانوی نژاد مائرہ کے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم ہے ۔جبکہ مائرہ قتل کیس میں دوسرا ملزم سعد امیربٹ اوراقراپہلے ہی پولیس کی حراست میں ہیں۔

خیال رہے کہ 3 مئی کو پاکستانی نژاد برطانوی شہری مائرہ کو  لاہور میں قتل کیا گیا تھا۔جس کے بعد تحقیقات جاری ہیں ۔

مقتولہ نے ڈیفنس فیز فائیو میں 5 مارچ کو اپنی دوست اقرا سے مل کر گھر کا اوپر والا پورشن 65 ہزار روپے میں کرائے پر لیا تھا، دونوں کرایہ شیئر کرتی تھیں۔

مزیدخبریں