اسلام آباد میں کورونا وائرس کےکیسز میں کمی آنا شروع ہوگئی ، محکمہ صحت

07:53 PM, 23 May, 2021

اسلام آباد ، وفاق میں کورونا کیسز کی ہفتہ وارشرح میں کمی آنے لگی۔

محکمہ ضلعی صحت اسلام آباد نے  کورونا کے مثبت کیسز پر ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ۔جس کے مطابق ہفتہ وارکوروناکےمثبت کیسزکی شرح تیسری لہرمیں پہلی بار کم ریکارڈ کی گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے بتایا کہ 23 مئی کو ختم ہفتے کے دوران کورونامثبت کیسزکی شرح 5.94 فیصد رہی اور ایک ہفتے کے دوران اسلام آباد میں 1189افرادمیں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ڈی ایچ او نے بتایا کہ 16 مئی تک اسلام آبادمیں کورونامثبت کیسزکی ہفتہ وارشرح 6.86 فیصد تھی تاہم ہفتہ وارمثبت کیسزکی سب سےزیادہ شرح 29 مارچ سے 4 اپریل کے درمیان رہی اور اس عرصے کے دوران 5 ہزار317افرادمیں کوروناکی تشخیص ہوئی۔

ڈی ایچ او کے مطابق 4 اپریل کوختم ہفتے کوکورونا مثبت کیسزکی ہفتہ وار شرح 11.28 فیصد تھی۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں کورونا کے 156 کیس رپورٹ ہوئے اور  کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 4.91 فیصد رہی۔

خیال رہے کہ صوبہ پنجاب میں بھی کورونا وائرس کے کیسز کی شرح کم ترین سطح پر آگئی ہے۔

مزیدخبریں