بھارتی فوجی نے گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کرلیا

07:34 PM, 23 May, 2021

سرینگر:  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے سرینگر میں بھارتی فوج کے اہلکار نے ائیر فورس اسٹیشن میں اپنا کمرہ بند کرکے گلے میں پھندا لگاکر خودکشی کرلی۔ نوجوان کا تعلق ہریانہ کے علاقے کوٹلی کلاں سے تھا جس کو جموں و کشمیر میں تعینات کیا گیا تھا۔

خودکشی کرنے والے اہلکار کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم ابھی تک خودکشی کی وجہ سامنے نہیں آسکی جب کہ لاش کو ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقے منتقل کردیا گیا۔

  واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 2007 سے تاحال کم ہمتی اور ذہنی دباؤ کے باعث خودکشی کرنے والوں کی تعداد 503 ہوگئی ہے جب کہ وزارت دفاع نے بھارتی فوجیوں کی خودکشی کے واقعات میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مزیدخبریں