کورونا کے مریضوں کی نشاندہی کے لئے باچا خان ائر پورٹ پر پاک فوج کے سدھائے کتے تعینات

06:35 PM, 23 May, 2021

پشاور، کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر باچا خان ائرپورٹ پر پاک فوج کے تربیت یافتہ کتے تعینات کردیئے گئے ۔ پاک فوج کے تربیت یافتہ کتے  کورونا کے مریضوں کی نشاندہی کریں گے ۔ 

تفصیلات کے مطابق  پشاور ایئرپورٹ پر خصوصی ہیلتھ ڈیسک قائم کیا گیا ہے، اے سی سی کی ٹیم محکمہ صحت کی معاونت کرے گی اور سراغ رساں کتوں کو کرونا مریضوں کی نشاندہی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

کتوں کی مدد سے کرونا مریضوں کی نشاندہی اور ہیلپ ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔

ہیلتھ ڈیسک باچا خان ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل آئیول لاؤنج میں قائم کی گئی ہے۔ سول ایوی ایشن کے مطابق دنیا کے مختلف ایئرپورٹس پر کرونا کی نشاندہی کے لیے کتوں کا استعمال کیا جارہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کتوں کی تربیت آرمی کینائن سینٹر کے ماہرین نے کی ، جن کی مدد سے بیرونِ ملک سے آنے والی  پروازوں کے مسافروں کے سویب ٹیسٹ  کیے جائیں گے۔

 
 
 
 
 




 
 

مزیدخبریں