کیا کورونا وائرس کی نئی قسم کتوں سے انسانوں میں منتقل ہوئی؟  

11:32 AM, 23 May, 2021

لاہور: طبی ماہرین کو بڑا خدشہ لاحق ہو گیا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی نئی قسم کتوں کی وجہ سے انسانوں میں منتقل ہوئی تھی۔

تفصیل کے مطابق طبی ماہرین اور سائنسدانوں نے خدشے کا اظہار کیا ہے کہ اس وقت دنیا کو کورونا وائرس کی جس نئی خطرناک قسم کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہ کسی پالتو جانور کی وجہ سے انسانوں میں پھیلی ہے۔

اس سلسلے میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن سے وابستہ طبی ماہرین نے کہا ہے کہ یہ خدشہ سچ ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ اس کے واضح اشارے مل چکے ہیں، تاہم اس پر مزید تحقیق کی جا رہی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بات کے ثبوت ڈھونڈنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ آیا کورونا وائرس کی نئی قسم کتوں سے انسانوں میں پھیلی ہے کیونکہ تحقیق سے پتا چلا ہے کہ کتوں میں میں یہ ویرینٹ موجود تھا۔

ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کہ کورونا کی نئی قسم کتوں سے انسانوں میں منتقل ہوئی ہے۔ تاہم یہ بات ذہن میں رہے کہ کتوں میں جو وائرس پائے جاتے ہیں وہ عمومی طور پر انسانوں میں منتقل نہیں ہوتے، اب تک ایسا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ صورتحال کا انتہائی باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے اور اس حوالے سے جنیوم کو بھی ڈک کوڈ کیا گیا ہے تاکہ خدشات کو دور کیا جا سکے۔

مزیدخبریں