خبردار! آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہو سکتا ہے، سیکیورٹی ماہرین نے ہوشیار کردیا  

10:43 AM, 23 May, 2021

کیلیفورنیا: سماجی رابطوں کی مشہور ایپلی کیشن استعمال کرنے والے صارفین کو سیکیورٹی ماہرین کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ اگر انہوں نے احتیاط سے کام نہ لیا تو ان کا اکاؤنٹ ہیک ہو سکتا ہے، ہیکرز نے اس مقصد کیلئے ایک نیا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے، جس سے بچنا ضروری ہے۔

سائبر سیکیورٹی ماہرین کی جانب سے صارفین کو خبردار کیا گیا ہے کہ ہیکرز کی جانب سے اس نئے طریقہ واردات میں لوگوں کسی قریبی دوست کی جانب سے ایک پیغام بھیجا جاتا ہے، اس پیغام میں ایک ایسا کوڈ ہوتا ہے جس میں 6 ہندسے شامل ہوتے ہیں۔

اس پیغام میں صارفین سے کہا جاتا ہے کہ آپ کو غلطی سے یہ کوڈ بھیج دیا گیا ہے، اس پر معذرت برائے مہربانی اسے فوری طور پر واپس بھیج دیں کیونکہ یہ بہت ضروری ہے۔

سیکیورٹی ماہرین نے صارفین کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صارف جیسے ہی ہیکر کو اپنا قریبی دوست سمجھ کر اس کے جال میں پھنستا ہے اس کا واٹس ایپ فوری طور پر ہیک کر لیا جاتا ہے۔

ماہرین کی جانب سے واٹس ایپ صارفین سے کہا گیا ہے اس بے وقوفی سے آپ کا اکاؤنٹ ہی ہیک نہیں ہوگا بلکہ آپ  اپنے کلاؤڈ سے بھی ہاتھ دھو بیٹھیں گے اور اس کا کنٹرول ہیکر کے پاس ہوگا۔

اس لئے ضروری قرار دیا گیا ہے کہ اگر واٹس ایپ صارفین اپنا واٹس ایپ ہیک کرانے سے بچنا چاہتے ہیں تو انھیں چاہیے کہ وہ ایسے پیغامات کو فوری طور پر اپنے موبائل فون سے ڈیلیٹ کریں۔

مزیدخبریں