نئی دہلی : بھارت میں انتخابی نتائج کے بعد اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے اپنی شکست کو تسلیم کر لیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کانگریس جماعت کے سربراہ راہول گاندھی نے انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد باقاعدہ طور پر اپنی شکست تسلیم کر لی ہے ۔
بھارت میں انتخابات کے دوران بھارتی جنتا پارٹی اور کانگریس کے درمیان کانٹے کے مقابلے کی توقع کی جا رہی تھی لیکن بے جی پی نے واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی ہے ۔