لندن:موٹر سائیکل پر بیل بٹھائے پاکستانی نوجوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
معروف برطانوی نشریاتی ادارے ڈیلی میل نے پاکستانی نوجوان کی موٹر سائیکل پر بیل بٹھائے منزل کی طرف بڑھنے کی ویڈیو خبروں میں شائع کی۔
پاکستانی نوجوان کی بیل کو بائیک پر بٹھانے کی ویڈیو پاس سے گزرنے والی گاڑی میں سوار افراد نے بنائی اور کہا کہ یہ کام صرف پاکستانی ہی کر سکتے ہیں۔
موٹرسائیکل پر بیل کو بیٹھے دیکھ کر سوشل میڈیا کی صارفین کی اکثریت نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیل بڑے مزے سے تازہ ہوا کھا رہا ہے ۔