ملک کے بیشتر علاقوں میں کل مزید بارش ہوگی، محکمہ موسمیات

02:39 PM, 23 May, 2019

لاہور: گزشتہ رات کئی علاقوں میں ٹھنڈی ہوائوں کیساتھ بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

اسلام آباد سمیت شمالی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان لاہور اور اسلام آباد میں رات گئے بارش نے موسم بدلا، دن میں سورج چمکا اور دوبارہ دھوپ نے ڈیرے جمالیے۔

موسم کی خبرد ینے والوں کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں کل مزید بارش ہوگی جبکہ کہیں کہیں ژالہ باری کا بھی امکان ہے گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش قلات میں 13 ملی میٹر، خضدار 07 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سب سے زیادہ گرمی سندھ کے اضلاع شہید بے نظیر آباد میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ، جیکب آباد، مٹھی میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی۔

آئندہ چوبیس گھنٹے میں لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 اور اسلام آباد میں 28 سے 30 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں