ورلڈکپ 2019 کے ساتھ 5 سٹارکرکٹرز کے ون ڈے کیریئر کا سورج بھی غروب ہوگا

01:54 PM, 23 May, 2019

لاہور: ورلڈکپ 2019 کے ساتھ 5 سٹارکرکٹرز کے ون ڈے کیریئر کا سورج بھی غروب ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ میں شعیب ملک،کرس گیل، ڈیل سٹین، جے پال ڈومینی اور عمران طاہر آخری بار ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ورلڈکپ کھیلنا خواب بھی ،اعزازبھی ،2019کا میگاایونٹ کسی کا پہلا تو کسی کاآخری ورلڈکپ کئی کھلاڑی آخری باراس میلے کالطف اٹھائیں گے۔

شعیب ملک کا دوسرا اورآخری ورلڈکپ سابق کپتان 2007کے بعدپہلی بارورلڈکپ کھیلیں گے۔ممکن ہے مشن انگلینڈ ،محمدعامر کاپہلا اورآخری ورلڈکپ ثابت ہو،امکان ہے، محمدحفیظ کوبھی آئندہ ورلڈکپ کٹ پہننا نصیب نہ ہو۔

سب سے بڑے انٹرٹینرکرس گیل کا بھی فیئرویل ایونٹ ہوگا جبکہ مشن انگلینڈ کے بعدورلڈکپ میں عمران طاہرکاجادوپھرکبھی دکھائی نہیں دےگا۔

باﺅلرز پر برسوں راج کرنےوالے ڈیل سٹین بھی شاید دوبارہ ورلڈکپ سکواڈ کاحصہ نہ ہوں۔2011کے چیمپین مہندراسنگھ دھونی بھی آخری ورلڈکپ کھیلیں گے۔

مزیدخبریں