ٹی20 میں تیز ترین نصف سنچری،ندا ڈار اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

12:44 PM, 23 May, 2019

بنوئی:جنوبی افریقہ کیخلاف چوتھے ٹی 20 میچ میں پاکستان ویمن ٹیم کی آل راﺅنڈر ندا ڈار نے ایشیا کی تیزترین نصف سنچری سکور کرنے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف بنوئی میں کھیلے گئے چوتھے ٹی 20 میچ میں انہوں نے میدان کے چاروں اطراف جارحانہ شاٹس کھیلتے ہوئے بوم بوم شاہد آفریدی کی یاد تازہ کر دی اور تین چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے محض 20 گیندوں پر نصف سنچری سکور کی۔

یاد رہے کہ برطانیہ کی کھلاڑی سوفی ڈیوائن 18 گیندوں پر 50 رنز بنا کر عالمی ریکارڈ کی حامل ہیں۔ندا ڈار نے مجموعی طور پر 37 گیندوں پر 75 رنز اسکور کئے تاہم ان کی جارحانہ اننگز کے باوجود قومی ٹیم یہ میچ ہار گئی۔

بسمہ معروف الیون نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز سکور کئے جسے جنوبی افریقہ نے باآسانی چھ وکٹوں کے نقصان پر 19ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

جنوبی افریقہ کی اس جیت کے ساتھ ہی دونوں ٹیموں کے مابین پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز دو دو میچز سے برابر ہو گئی ہے۔ آخری میچ اس سیریز کا فیصلہ کرے گا۔

مزیدخبریں