عاصم اظہر کا ہانیہ عامر سے متعلق سوال پر اپنے مداح کو کرارہ جواب

11:18 AM, 23 May, 2019

اسلام آباد: گلوکار عاصم اظہر نے ہانیہ عامر سے متعلق سوال پر اپنے مداح کو کرارہ جواب دے دیا۔ 

گلوکار عاصم اظہر نے انسٹا گرام پوسٹ میں اپنے مداحوں سے سوال کیا کہ ”آپ سب نےافطاری میں کیا کھایا ؟ انہو ں نے اپنی افطاری کا بتاتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے بریانی کھائی ۔ گلوکار کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے سوشل میڈیا کے صارف نے سوال کیا کہ ’آپ کے اور ہانیہ عامر کے درمیان کیاچل رہا ہے؟“، اس پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”آپ اپنے کام سے کام رکھیں ، افطار نے بارے میں پوچھا گیا ہے وہ بتائیں“۔ 

حال ہی میں کراچی میں منعقد فیشن ویک میں نامور ڈیزائنر کے خوب صورت اور دیدہ زیب ملبوسات پہنے اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کی جوڑی ان کی خوبصورت دوستی کے باعث لوگوں کی توجہ کی مرکز رہی تھی۔

مزیدخبریں