پرویزخٹک نے مردان میں ویمن یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا

11:26 PM, 23 May, 2018

مردان:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے مردان میں ویمن یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ کہتے ہیں ہمارے میگا پراجیکٹ انصاف، تعلیم اور صحت سے متعلق ہیں۔ تقریب میں وزیراعلیٰ کے تاخیر سے پہنچنے پر کئی طالبات کی حالت گرمی سے غیر ہوگئی۔

مردان میں ویمن یونیورسٹی کی نئی عمارت کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ مردان ویمن یونیورسٹی صوبے کی تیسری خواتین کی یونیورسٹی ہے۔ ہماری اولین ترجیح صحت اورتعلیم کا فروغ رہا، ان شعبوں میں ہم نے بہت کام کیا۔

وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ مخالفین شتر مرغ کی طرح سرنہ چھپائیں، میڈیا ہمیشہ منفی پروپیگنڈہ کرتا ہے۔ تقریب سے وزیرتعلیم عاطف خان نے بھی خطاب کیا۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ پرویزخٹک تقریب میں ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے پہنچے، جس کی وجہ سے گرمی کی شدت سے کئی طالبات کی حالت غیر ہوگئی۔
 

مزیدخبریں