اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی بانی کارکن فوزیہ قصوری نے پارٹی کو خیر آباد کہہ دیا۔
سوشل میڈیا پر اپنے استعفے کی کاپی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے فوزیہ قصوری نے کہا کہ اپنا استعفیٰ پارٹی چیئرمین عمران خان اور دیگر پارٹی قائدین کو بھیج دیا ہے۔ انہوں نے اپنے استعفے میں لکھا کہ تبدیلی کے خواہشمند لوگوں نے پی ٹی آئی سے امیدیں وابستہ کیں، لیکن 2013 کے بعد پارٹی اپنے راستے سے دور ہوتی گئی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: شاہ محمود قریشی کے بعد حامد خان نے بھی نااہل شخص کو پارٹی سے دور رکھنے کا مطالبہ کر دیا
انہوں نے مزید لکھا کہ پارٹی کے کارکنوں نے جانیں دیں، لیکن قربانیوں کو نظر انداز کیا گیا لہذا میرے لیے پارٹی کے حالیہ فیصلوں کا دفاع ممکن نہیں ہے۔ فوزیہ قصوری نے عمران خان کو نصیحت کی کہ وہ وزیراعظم بن کر تبدیلی کا وعدہ پورا کریں۔
I sent this message of resignation to @ImranKhanPTI and other leaders in the party a few moments ago. A message to my supporters in and outside PTI will follow shortly. May Allah guide us All. pic.twitter.com/e4dMlNGesD
یہ خبر بھی پڑھیں: نواز شریف کا نام پانامہ میں نہیں پھر بھی 70 سے زائد پیشیاں بھگت چکے ہیں: مریم نواز
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں