انٹرویو سیاق وسباق سے ہٹ کر شائع کیا گیا ، محمد حفیظ

انٹرویو سیاق وسباق سے ہٹ کر شائع کیا گیا ، محمد حفیظ
کیپشن: آئی سی سی کو تنقید کا نشانہ نہیں بنایا بلکہ غلط فہمی کی وجہ سے یہ صورتحال پیدا ہوئی....فوٹؤ: فائل

لاہور: قومی کرکٹر محمد حفیظ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرا دیا۔محمد حفیظ نے مو¿قف اختیار کیا کہ میرے انٹرویو کو سیاق وسباق سے ہٹ کر شائع کیا گیا اور مخصوص حصے کو اجاگر کیا گیا۔


تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ انٹرویو میں آئی سی سی کو تنقید کا نشانہ نہیں بنایا بلکہ غلط فہمی کی وجہ سے یہ صورتحال پیدا ہوئی۔انہوں نے کہا کہ میں نےانٹرویو میں تفصیل سے بات کی لیکن ساری گفتگو شائع نہیں کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔آئی سی سی پر تنقید حفیظ کومہنگی پڑگئی،پی سی بی نے شوکاز نوٹس بھیج دیا


واضح رہے کہ محمد حفیظ نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ مشکوک بولنگ ایکشن سے متعلق آئی سی سی کے قانون پر عملدرآمد کو دہرے معیار سے تعبیر کرتے ہیں، اس قانون پر طاقت، تعلقات اور نرم گوشہ اثرانداز ہوتے ہیں۔جس پر پی سی بی کی جانب سے انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں