جاوید ہاشمی باغی بنے پھرتے ہیں آئی جے آئی کے وقت 87 لاکھ نقد وصول کیے: فواد چودھری

05:09 PM, 23 May, 2018

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف نے عدالت کے 128 سوالوں میں سے کسی ایک کا بھی ڈھنگ سے جواب نہیں دیا، عدالت کچھ پوچھتی رہی میاں صاحب طوطامینا کی وہی گھسی پٹی کہانیاں سناتے رہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ نواز شریف نے ضیاءالحق کے خلاف ایک لفظ نہیں بولا، نواز شریف کونسلر کا الیکشن نہیں لڑ پائے اسے پنجاب کا وزیراعلیٰ بنایا گیا۔ جاوید ہاشمی باغی بنے پھرتے ہیں آئی جے آئی کے وقت 87 لاکھ نقد وصول کیے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: میرے خلاف مقدمات کا مقصد مشرف کیخلاف کارروائی کو روکنا تھا، نواز شریف
 انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف دوسرے کے لیے بہت برے جج اپنے لیے اچھے وکیل ہیں، نواز شریف کا بیانیہ ہے انہوں نے دوسرے کیساتھ جو کیا وہ درست، دوسروں نے انکے ساتھ جو کیا وہ غلط۔ نواز شریف کو اپنے کیے گئے اقدامات پر کوئی افسوس نہیں۔ ان کی حکومت 1993 میں کرپشن الزامات پر برطرف ہوئی، شہباز شریف، نواز شریف نے ماضی میں ججوں پر دباؤ ڈالا، کیا انہوں نے اسکی معافی مانگی؟

یہ خبر بھی پڑھیں: ایسی کوئی بات ہی نہیں تھی کہ نعیم الحق ہاتھ اٹھاتے، دانیال عزیز
 فواد چودھری نے کہا کہ پاناما لیکس کا معاملہ جرمنی میں سامنے آیا تھا، پاناما پیپرز پر آئس لینڈ کے وزیراعظم کو گھر جانا پڑا، پاناما کا معاملہ سامنے آیا تو منی لانڈرنگ کے خلاف پوری دنیا میں ایک مہم چلی۔ نواز شریف کا مقصد اپنی جائیداد بچانا ہے، اگر ان کو پاکستان سے محبت ہوتی تو 300 ارب روپے باہر نہیں جاتے۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں