کیپ ٹاون: جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈویلیئرز نے تمام طرز کی انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر آباد کہہ دیا۔ اے بی ڈویلیئرز کی جانب سے ریٹائرمنٹ کا اعلان ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”میرے لیے یہ ایک مشکل ترین فیصلہ تھا،میں نے اس حوالے سے طویل سوچا و بچار کی لیکن میرا خیال ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ میں ریٹائر ہو جاوں“۔ انہوں نے اس موقع پر اپنے ساتھی کھلاڑیوں، فینز اور کرکٹ جنوبی افریقا کا بھی شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ورلڈ کپ سے قبل نامور فٹبالر کی عمرہ کی ادائیگی، ویڈیو وائرل۔
I’ve made a big decision today pic.twitter.com/In0jyquPOK
— AB de Villiers (@ABdeVilliers17) May 23, 2018
واضح رہے کہ جنوبی افریقی کھلاڑی نے حال ہی میں آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کی۔ ان کی ٹیم پلے آف میں جگہ تو نہ بنا سکی مگر عمدہ کارکردگی سے وہ ایک مرتبہ پھر شائقین کے دل جیتنے میں کامیاب ہو گئے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں